بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بی فار یو (B4U) کمپنی کے کاروبار کرنے والے کی امامت

سوال

بی 4 یو کے کاروبار کرنے والے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کے بارے میں كيا حكم هے؟

جواب

بی فار یو (B4U) کمپنی میں سرمایہ کاری  جائز نہیں ہے، اگر  کسی شخص نے لاعلمی کی بنا پر اس میں رقم انویسٹ کردی ہو اور  کمپنی کی تفصیلات اور مسئلہ معلوم ہونے کے بعد اس سے معاملہ ختم کرکے توبہ کرلی ہو تو اس کے پیچھے  نماز بلاکراہت جائز ہوگی، لیکن اگر کوئی شخص     مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کے ناجائز ہونے کا علم ہونے کے بعد بھی اس کے ساتھ معاملہ برقرار رکھتا ہے ، اور  سمجھانے کے باوجو د اس سے  معاملہ ختم نہیں کرتا  تو  اس سے امامت میں نماز مکروہ ہوگی۔

بی فار یو (B4U) کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق  شرعی حکم  کی تفصیل  کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :

بی فار یو B4u کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200829
تاریخ27-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں