بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علم روایت الحدیث اور علم درایت الحدیث کسے کہتے ہیں؟

سوال

علم روایۃ الحدیث اوردرایۃالحدیث کی وضاحت کریں !

جواب

حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی صاحب رحمہ اللہ اپنی کتاب ’’قواعد في علوم الحدیث‘‘ میں اس کی تفصیل یوں بیان کرتے ہیں :

علم حدیث کی دو قسمیں ہیں:

۱۔علمِ حدیث روایۃً 

۲۔علمِ حدیث درایۃً 

علمِ حدیث روایۃً : وہ علم ہے جس کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اَقوال، اَفعال، اَحوال اور اُن کی روایت کو ، اُنہیں ضبط کرنے اور اُن کے الفاظ لکھنے کو جانا جاتا ہے۔

علمِ حدیث درایۃً : وہ علم ہے جس کے ذریعے روایت کی حقیقت ، اس کے شرائط ، اَقسام ، اَحکام ، راویوں کے اَحوال ، اُن کے شرائط ، اور روایات کی قسمیں اور اس کے متعلقات کو جانا جاتا ہے ۔

 (قواعد في علوم الحدیث ، المقدمة في المبادئ والحدود :۲۲ ،ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامية بكراتشي )

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200804
تاریخ26-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں