وضو کے بغیر قرآنِ مجید کھول کر تلاوت کرنا
سوال
کیا قرآنِ مجیدکو بغیر وضو کھول کر پڑھا جا سکتا ہے؟
جواب
وضو کے بغیر قرآن مجید کو چھونا جائز نہیں ہے، البتہ قرآنِ مجید کو چھوئے بغیر قرآنِ مجید کی زبانی تلاوت وضو کے بغیر کرنا جائز ہے، اگر صفحے کو پلٹنا ہو تو کسی پاک چیز (مثلاً پہنے ہوئے لباس کے علاوہ پاک کپڑے) سے صفحے پلٹ دے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز."
(شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :
قرآنِ کریم کو بغیر وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

