بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

100 کلومیٹر دور ملازمت کی جگہ میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

سوال

میں  روزانہ  ڈیوٹی پر جاتا ہوں،  میرا دفتر تقریباً 100کلومیٹر دور ہے،  کیا میں  جمعہ کی نماز باجماعت ادا کروں گا یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں    اگر آپ کی  ملازمت کی جگہ  100 کلومیٹر دور ہے لیکن وہ آپ کے شہر  کی حدود کے اندر ہی ہے  تو آپ  مسافر نہیں ہوں گے اور آپ پر جمعہ کی نماز ادا کرنا واجب ہوگا، اور اگر ملازمت  کی جگہ آپ کے علاقے سے باہر سو کلو میٹر کے فاصلے پر  ہو  تو آپ اگرچہ مسافر  ہوں گے، لیکن پھر  بھی آپ کے لیے باجماعت جمعہ کی نماز  پڑھنا افضل ہے۔

 فتاوی شامی میں ہے:

"الظهر لهم رخصة فدل على أنّ الجمعة عزيمة وهي أفضل ..." الخ (٢/ ١٥٥)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200783
تاریخ26-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں