مرغی معمول سے ہٹ کر انڈا دے تو اس کو کاٹنا
سوال
اگر مرغی معمول سے ہٹ کر کبوتر کے انڈے جتنا انڈہ دے تو اسلام میں کیا حکم ہے؟ مرغی کو ذبح کر دینا چاہیے یا یہ گھر کے لیے نقصان دہ ہے؟
جواب
مرغی انڈہ دے یا نہ دے، چھوٹا دے یا بڑا دے، مالک کے لیے اس کو پالنا بھی جائز ہے اور کاٹنا بھی جائز ہے، نیز مرغی کے چھوٹا انڈہ دینے سے گھر میں کوئی نقصان نہیں ہوتا، یہ بے اصل بات ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200776
تاریخ26-02-2021

