بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرنٹ سے مچھر مارنا

?سوال

کیا مچھرکو کرنٹ سے مارنا جائز ہے؟

✓جواب

مچھر  وغیرہ مارنے کا  برقی آلہ جو  آج کل  استعمال ہوتا ہے اس آلےمیں بجلی ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی،  حدیث میں آگ سے جلا کر کسی چیز کو سزا دینے یا عذاب دینے کی ممانعت وارد ہوئی ہے، اس لیے  ایسے  آلے کے استعمال کی اجازت ہے، اگر آپ کو اس کے علاوہ کوئی اور اشکال درپیش ہے تو اس کی نشان دہی کرکے جواب معلوم کرلیجیے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144207200767
تاریخ25-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں