بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اشراق اور چاشت کا وقت

سوال

اشراق اور چاشت نمازوں کے اوقات کے متعلق معلومات چاہیے!

جواب

 اشراق  کی نماز کا وقت  سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے استواء الشمس  (جسے عرف میں زوال کہا جاتاہے) تک  ہے، البتہ اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔  چاشت کا وقت بھی یہی ہے، البتہ اس کا افضل وقت  (مجموعہ وقت کے)  ایک  چوتھائی  گزرنے  کے بعد  یعنی سورج نکلنے کے تقریبا  ڈیڑھ گھنٹے بعد   سے   زوال تک رہتا ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار (2/ 22):

"(و) ندب (أربع فصاعداً في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال، و وقتها المختار بعد ربع النهار."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200750
تاریخ25-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں