بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا
سوال
کون سے بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے ؟
جواب
بلاضرورت کسی بھی بینک میں کسی قسم کا اکاؤنٹ نہیں کھولنا چاہیے، اگر مجبوری ہو تو کسی بھی بینک میں صرف کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت ہے، اس کے لیے تمام بینک برابر ہیں ، اس سے بھی زیادہ بہتر یہ ہے کہ بوقتِ ضرورت بینک میں لاکر خرید کر اس کا کرایہ ادا کیا جائے اور وہاں اپنی رقم یا مال محفوظ رکھا جائے۔ بہرحال منافع بخش اکاؤنٹ کسی بھی بینک میں کھولنا شرعًا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

