کرایہ کی چیز کا تاوان
سوال
کرایہ پر کوئی چیز دی،پھر وہ گم ہو گئی تو کیا اس کا تاوان ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر کرائے پر دینے کے بعد کوئی چیز کرائے پر لینے والے کی غفلت کے بغیر کھو گئی،اور کرائے پر لینے والے کی جانب سے اس کی حفاظت میں کوئی کوتاہی بھی نہیں برتی گئی تھی تو اس صورت میں کرائے پر لینے والے پر اس چیز کا کوئی تاوان لازم نہیں۔ لیکن اگر کرائے پر لینے والے شخص نے اس چیز کی حفاظت درست طریقے سے نہیں کی اور وہ چیز کھو گئی تو اس صورت میں کرائے پر دینے والا شخص کرائے پر لینے والے شخص سے اس چیز کا تاوان وصول کرسکتا ہے۔تاوان کرایہ پر دینے والی چیز کی مارکیٹ ویلیو ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

