مدرسہ میں اسکول کے مضامین کی فیس کا مصرف
سوال
ایک مدرسہ ہے اس میں بچوں کو سکول پڑھانے کی فیس لی جاتی ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ فیس کی رقم مدرسہ کے منتظمین کہاں کہاں خرچ کرسکتے ہیں؟ نیز مدرسہ کے سالانہ جلسہ کے انتظامات کے لیے فیس کی رقم خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب
بچوں سے تعلیمی فیس لینا درست ہے، اور اس فیس کو انتظامیہ سالانہ جلسہ کے انتظامات میں خرچ کرسکتی ہے۔
الموسوعة الفقهية الكويتية (1/ 302):
"أنه لا خلاف في جواز الاستئجار على تعليم العلوم سوى العلوم الدينية البحتة، حتى و لو كانت وسيلةً و مقدمةً للعلوم الشرعية، كالنحو و البلاغة و أصول الفقه، و مثل ذلك يقال في الحرف و الصنائع.
و إذا كان العقد على مدة معلومة استحق الأجر عن هذه المدة، وصحت الإجارة، اتفاقًا."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

