بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لپ اسٹک میں حرام چیز کی آمیزش کا علم نہ ہو

سوال

 لپسٹک میں کیسے پتہ  کریں کہ اس میں حرام چیزوں کو ملا کر تیار کیا گیا ہے یا حلال؟

جواب

جب تک  یقینی یا ظن غالب کے طور پر یہ معلوم نہ ہو جائے کہ  لپ اسٹک  میں  حرام چیز کی آمیزش  ہوئی ہے اس کے استعمال  کو  حلال  قرار دیا جائے گا، حرام چیز کي آمیزش کے صرف شبہ کی بنیاد پر اس کے استعمال کو حرام قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اور جس چیز  میں  حرام کی آمیزش کے شک کی کوئی بنیاد ہو تو  حلال سرٹیفکیشن کے کسی مستند ادارے (مثلًا: سَنْحا S.A.N.H.A) سے رجوع کرلیا جائے۔ 

"القاعدة التاسعة: الأصل في الأشياء الإباحة.فكل ما خلق الله الأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد دليل يحرمه.

و كل ما صنع الإنسان من الآلات والأجهزة فالأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد فيه دليل يحرمه.

فالأصل الإباحة في كل شيء، والتحريم مستثنى."

(القاعدة التاسعة، ج:2، ص:293، ط:بيت الافكار الدولية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200640
تاریخ23-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں