بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹائنز کمپنی میں کام کرنا

سوال

ٹائنز کمپنی میں کام کرنا شرعی لحاظ سے درست ہے یا نہیں؟

جواب

’’ٹائنز  انٹرنیشنل کمپنی‘‘  کی ممبر شپ حاصل کرنا یا اس میں کام کرنا درست نہیں ہے، عدمِ  ِجواز  کی وجوہات مختصراً درج ذیل ہیں:

۱- ٹائنزانٹرنیشنل نے اپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے نیٹ ورک مارکیٹنگ کاطریقہ اختیا کیاہے، ٹائنزکاممبربننے کے لیے اولاً  مخصوص رقم ادا کرکے اس کی مصنوعات میں سے کوئی چیز خریدنی پڑتی ہے جس کے بغیرکوئی ممبرنہیں بن سکتا،یہ شرط شرعی اعتبارسے درست نہیں اورعقد اجارہ کے خلاف ہے۔

۲-  ٹائنز کے  کاروبار  کی روح کمیشن اوررعایتیں دیناہے اوراسی بنیادپرلوگ اس کے ممبربنتے ہیں، گویاکمیشن کومستقل تجارتی شکل دے رکھی ہے، جب کہ اسلامی معیشت میں کمیشن کومستقل تجارتی حیثیت کہیں حاصل نہیں۔

لہذا ٹائنز کمپنی میں کام کرنا شرعاً جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200623
تاریخ23-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں