بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پوتوں کے ہوتے ہوئے پڑپوتوں کا میراث میں حق

سوال

ایک شخص کے  دادا کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کی زمین رہ گئی ہے، ان کی نہ بیٹی ہے اور نہ بیٹا ہے اور نہ ہی بھائی ہے، اور نہ ہی بہن ہے، صرف دو پوتے ہیں، اور اگر یہ زمین ہم بیچ دیں تو اس کی رقم ان دونوں میں تقسیم ہو گی یا ان کے بچوں میں بھی تقسیم  ہو گی؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر مرحوم کے ورثاء میں بیٹا، بیٹی موجود نہیں ہے تو مرحوم کے پوتے مرحوم کے وارث ہوں گے ، اور مرحوم کی زمین کو فروخت کر کے دونوں پوتوں کو اُس کی رقم ملے گی،  پوتوں کی اولاد کا اس میں کوئی حصہ نہ ہو گا۔

الفتاوى الهندية (6/ 452):

"الأقرب يحجب الأبعد كالابن يحجب أولاد الابن."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200605
تاریخ22-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں