مردے کو لٹانے کا طریقہ
سوال
مردہ کو کس رخ لٹانا چاہیے؟
جواب
اگر آپ کے سوال کا مقصد مردے کو قبر میں لٹانے کی کیفیت کے حوالے سے ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ میت کو قبر میں دائیں کروٹ پر قبلہ رخ لٹانے کا حکم ہے، میت کو قبر میں دیوار سے ٹیک لگا کر اس طرح سیدھی کروٹ رکھا جائے گا کہ اس کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔
الفتاوى الهندية (1/ 166):
"ويوضع في القبر على جنبه الأيمن مستقبل القبلة، كذا في الخلاصة."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200595
تاریخ22-02-2021

