کیا حلیمہ سعدیہ مسلمان ہوگئی تھیں؟
سوال
کیاحلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا مسلمان ہوگئی تھیں؟
جواب
جی ہاں ، حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا مسلمان ہوچکی تھیں، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے الاصابہ ( ۷/ ٥٨٤) میں انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200594
تاریخ22-02-2021

