بیٹے کی موجودگی میں پوتوں کا ترکہ میں حق
سوال
اگر دو شادی شدہ صاحبِ اولاد بھائیوں میں سے ایک کا اپنے والد کی زندگی میں انتقال ہو جائے تو اس کی اولاد کو دادا کی وراثت میں سے حصہ ملے گا یا نہیں؟
جواب
اگر کسی شخص کا انتقال اپنے والد کی زندگی میں ہو جائے اور والد کی دیگر نرینہ اولاد بھی موجود ہو تو والد کے انتقال کی صورت میں صرف اُس کی اپنی اولاد وارث ہو گی، پوتوں کا اپنے دادا کی وراثت میں کوئی حق نہ ہو گا۔
الفتاوى الهندية (6/ 452):
"الأقرب يحجب الأبعد كالابن يحجب أولاد الابن."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

