بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آیات لعان کا شان نزول

سوال

کن دو صحابہ کے  ساتھ لعان کا مسئلہ آیا تھا؟  کیا ان میں حمنہ بن جحش رضی اللہ عنہا تھیں؟

جواب

آیاتِ لعان کے نزو ل کے متعلق  دو روایتیں ہیں : 

1-  حضرت ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ  اور ان کی بیوی کے متعلق نازل ہوئیں۔

۲- حضرت عویمر عجلانی رضی اللہ عنہ  اور ان کی اہلیہ کے متعلق نازل ہوئیں ۔ 

تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیے :( تفسیر قرطبی ، تفسیر ابتدائی آیات سورۃ النور)

اس تعلق سے حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کا ذکر نہیں ملتا ۔  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200554
تاریخ22-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں