مروجہ بٹ کوئن کرنسی کی حیثیت اور اس کا کاروبار کرنے کا حکم
سوال
کیا بٹ کوائن کرنسی ہے؟ اور شریعت میں اس کا کاروبار جائز ہے؟
جواب
’’بٹ کوائن‘‘ اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘ کہا جاتا ہے کا کوئی مادی وجود نہیں ہے، اس ليے اسے ”کرنسی“ یا ”مال“ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ؛ لهذا اس کے ذریعہ لین دین كرنا، اس میں سرمایہ کاری اور اس کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200526
تاریخ21-02-2021

