’’ازلان‘‘ نام کا معنی اور رکھنے کا حکم
سوال
’’ازلان‘‘ کا معنی کیا ہے؟
جواب
اردو، عربی اور فارسی تینوں زبانوں کی لغت کی کتابوں میں تلاش کرنے کے باوجود ’’ازلان‘‘ کا معنی نہیں مل سکا، بظاہر یہ کسی اور زبان کا لفظ ہے،اس لیے بہتر یہ ہے کہ بچہ کا نام ’’ازلان‘‘ رکھنے کے بجائے حضرات انبیاءِ کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھا جائے یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200496
تاریخ21-02-2021

