بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آٹا چکی کی دکان دے کر متعین آٹا وصول کرنا

سوال

زید نےعمر کو اپنی آٹاچکی بشمول دکان کے اس شرط پر دی ہے کہ وہ ان کو متعین آٹا ہر ہفتہ دیا کرے گا، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

زید نے آٹاچکی اور دکان ایک متعین اجرت مثلاً ہر ہفتے ایک من آٹا پر عمر کو دی ہے تو یہ صورت درست ہے، اور اگر زید یہ شرط لگاتا ہے کہ اسی چکی سے حاصل شدہ آٹے میں سے اتنا آٹا دیا جائے تو یہ صورت درست نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200494
تاریخ21-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں