والدین ، بیوہ اور اولاد میں میراث کی تقسیم
سوال
ایک مرد فوت ہو گیا ہے۔ ورثاء میں ماں، باپ، بیوی ،ایک بیٹااور ایک بیٹی چھوڑا ہے۔ میراث کی تقسیم کیسے ہوگی ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ کو 72 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے 12 حصے والد کو، 12 حصے والدہ کو ،9 حصے مرحوم کی بیوہ کو، 26 حصے مرحوم کے بیٹے کو اور 13 حصے مرحوم کی بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی ہر سو روپے میں سے 16.66 روپے والد کو ، 16.66 روپے والدہ کو، 12.5روپے مرحوم کی بیوہ کو ، 36.11 روپے مرحوم کے بیٹے کو اور 18.05روپے مرحوم کی بیٹی کو دیے جائیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

