بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تنہائی میں کسی کو برا بھلا کہنے اور گالی دینے کا حکم

سوال

 میں نے کسی شخص کو تنہائی میں برا بھلاکہا اور گالی دی ہے،  اس وقت کوئی بھی میرے پاس نہیں تھا، اب کیا کرنا چاہیے؟ 

جواب

چوں کہ آپ نے  اس شخص کو تنہائی میں  برا بھلا کہا اور گالی دی ہے  اور یہ باتیں اس تک پہنچی نہیں ہیں، اس بنا پر آپ اپنے اس فعل پر ندامت کے ساتھ استغفار کریں اور اس شخص  کے لیے بھی دعا واستغفار کریں، تاکہ اس کے حق میں آپ کے عمل کا بدل ہوجائے۔  فقط واللہ اعلم  

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200401
تاریخ19-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں