بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’عرشمان‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم

سوال

لڑکے کے لیے "عرشمان" نام رکھنا کیسا ہے؟ 

جواب

عرش: عربی  زبان کا لفظ ہے، اردو اور فارسی میں بھی مستعمل ہے، اس کے معنی : چھت، تخت، آسمان، آٹھواں آسمان وغیرہ کے آتے ہیں۔

مان : سنسکرت اور اردو  زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی   : گھمنڈ، غرور، تکبر ، نخوت (2) عزت ، قدر، منزلت  (3) خاطر تواضع، آؤ بھگت کے آتے ہیں۔ (فیروزاللغات)

یہ لفط ناموں کے لیے غیر مانوس اور معنی کے اعتبار سے اچھا نہیں ہے، اس لیے اس کے بجائے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور صلحاء امت رحمہم اللہ کے ناموں پر یا کوئی  اچھا بامعنی نام  رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200358
تاریخ18-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں