بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تصویر کے البم بنانے کا حکم

سوال

کیا تصویر کے البم بنوانا درست ہے ؟ چوں کہ اس میں تصویر کشی ہاتھ سے نہیں کی جاتی؟

جواب

کسی شدید ضرورت کے بغیر کسی بھی جان دار کی  تصویر کھینچنا، بنانایا بنوانا ناجائز اور حرام ہے،  خواہ  یہ تصویر کشی ہاتھ سے کی جائے یا اس کے  لیے کوئی بھی  آلہ استعمال کیا جائے، لہٰذا جاندار کی تصاویر پر مشتمل البم بنانا بھی شرعًا ناجائز اور حرام ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200356
تاریخ18-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں