بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تنہائی میں بیوی کو طلاق دینے کا حکم

سوال

ہمارے گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے، اس وقت  شاید کوئی موجود نہیں تھا، کیا یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعتًا  مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو کسی کی غیر موجودگی میں طلاق دی ہے تو اس کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی ہے، تاہم اس شخص نے طلاق کے جو الفاظ کہے ہیں وہ معلوم ہونے کے بعد ہی طلاق کی تعداد، کیفیت ، رجوع اور تجدیدِ نکاح وغیرہ کے احکام بتائے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200353
تاریخ18-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں