’’سیرین نعمان‘‘ نام رکھنے کا حکم
سوال
"سیرین نعمان" نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’نعمان‘‘ کا معنی (نعمت پانے والا)، یہ متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا نام ہے، اس کے علاوہ فقہ حنفی کے بانی و مدوّن امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا نام بھی "نعمان" تھا۔
’’سیرین‘‘ مشہور محدث، فقیہ اور تعبیر الرؤیاء کے امام ’’محمد بن سیرین‘‘ (جو ’’ابن سیرین‘‘ کے نام سے مشہور ہیں) کے والد کا نام ہے، "سیرین" حضرت انس رضی اللہ عنہ کے غلام تھے، اور ان کے صاحب زادے "محمد" بھی جلیل القدر تابعی ہیں۔
لہٰذا ان دونوں نسبتوں سے ’’سیرین نعمان ‘‘ نام رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

