بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

۷۵۰۰ امارتی درہم پر زکاۃ کا وجوب

سوال

ایک بندہ متحدۃ عرب امارات میں رہتا ہے،اس  کے پاس 7500 درھم ہیں ، اس  پر سال پورا ہونے پر زکاۃ آئی گی ؟

جواب

 واضح رہے کہ اگر کسی کے پاس صرف نقد رقم  ہو اور سونا چاندی نہ ہو  اور  وہ رقم مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہو تو  اس شخص پر زکاۃ واجب ہوتی ہے ،صورت مسؤلہ میں  اگر مذکورہ شخص کے پاس ضرورت سے زائد  ۷۵۰۰ درہم  ہیں تو اس پر سال پورا ہونے پر زکاۃ واجب ہوگی ؛اس لیے کہ  ۷۵۰۰ درہم کی رقم  چاندی کے نصاب سے زیادہ ہے ۔

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب...(فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) سواء كان لله كزكاة... (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم.  (رد المحتار2/ 259ط:سعيد)فقط والله أعلم

 

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200308
تاریخ18-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں