بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکیوں کے لیے کان چھدوانا

سوال

لڑکیوں کا کان چھدوانا کیسا ہے ؟

جواب

لڑکیوں کے لیے کان چھدوانا جائز ہے، اس میں شرعاً  کوئی حرج نہیں، رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بھی مسلمان  عورتیں اور بچیاں  کان چھدواتی رہیں، اور اس پر کوئی نکیر نہیں کی گئی۔

وفي الفتاوى الهندية :

"ولا بأس بثقب آذان النسوان كذا في الظهيرية.ولا بأس بثقب آذان الأطفال من البنات لأنهم كانوا يفعلون ذلك في زمان رسول الله  صلى الله عليه وآله وسلم  من غير إنكار كذا في الكبرى." (5/ 357ط:دار الفكر)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200289
تاریخ17-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں