بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کے کھانے کے بعد قے کرنے کی بیماری سے بچاؤ کا وظیفہ

سوال

 میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر پندرہ(15)  ماہ ہے،  وہ کھانا پینا بہت کم کھاتی ہے،  یوں سمجھیے  کہ کھاتی ہی نہیں ہے، جو بھی کھلاؤ  وہ  فورًا قے کر دیتی ہے،  قرآن و حدیث کی روشنی میں کوئی ایسا وظیفہ بتلائیے کہ بچی کی خوراک بہتر ہو جائے اور وہ وقت پر کھانا کھایا کرے!

جواب

مندرجہ ذیل آیت صبح وشام  گیارہ مرتبہ  پڑھ کر پانی پر دم کرکے بچی  کو پلایا جائے، اور چھڑکاؤ  کیا جائے ان شاء اللہ مذکورہ بچی کھانا شروع کردےگی۔

{وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَةَ   ۭ وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ  ۭ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ }

[البقرة:233]

فقظ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200257
تاریخ17-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں