بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عضو پر ایلفی لگے ہونے میں غسل کا حکم

سوال

 اگر غسلِ جنابت کر لیا ہو اور بعد میں پتا چلا کہ کسی عضو پر ایلفی یا آئل پینٹ وغیرہ لگے ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا دوبارہ غسل کرنا ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں عضو پر ایلفی یا آئل  پینٹ لگے ہونے کی وجہ سے  غسل مکمل نہیں ہوا؛  لہذا علم ہوجانے  کے بعد ایلفی یا آئل پینٹ  ہٹا کر صرف عضو کو  دھونا کافی ہوجائے گا اور  مکمل غسل نہیں کرنا ہوگا۔

فتای شامی میں ہے:

«(والولاء) بكسر الواو: غسل المتأخر أو مسحه قبل جفاف الأول بلا عذر.»حتى لو فني ماؤه فمضى لطلبه لا بأس به، ومثله الغسل والتيمم.

(قوله: ومثله الغسل والتيمم) أي إذا فرق بين أفعالهما لعذر لا بأس به كما في السراج، ومفاده اعتبار سنية الموالاة فيهما."

(کتاب الطہارۃ ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۲۲،ایچ ایم سعید)

الفتاوى الهندية میں ہے:

«والعجين في الظفر يمنع تمام الاغتسال»

(کتاب الطہارت  ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۳،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200230
تاریخ16-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں