تکبیر تحریمہ کے وقت نگاہ کہاں رکھنی چاہیے؟
سوال
تکبیر تحریمہ کے وقت نگاہ کہاں رکھیں؟
جواب
تکبیر تحریمہ کے وقت نگاہ سجدہ کی جگہ پر رکھنی چاہیے، البتہ سر کو جھکانا نہیں چاہیے، بلکہ حالتِ اعتدال میں رکھنا چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
«(نظره إلى موضع سجوده حال قيامه، وإلى ظهر قدميه حال ركوعه»
(کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ ج نمبر ۱ ص نمبر ۴۷۷،ایچ ایم سعید)
«حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح میں ہے:
«" منها "نظر المصلي" سواء كان رجلا»أو امرأة "إلى موضع سجوده قائما" حفظا له عن النظر إلى ما يشغله عن الخشوع "و" نظره "إلى ظاهر القدم راكعًا ... الخ
(کتاب الصلاۃ باب فصل من آدابھا ص نمبر ۲۷۶،دار الکتب العلمیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

