حقیقی اولاد کی موجودگی میں داداکی میراث میں پوتا حصہ دار نہیں بنتا
سوال
(دادا کی میراث میں پوتے کا حصہ) ہمارے ایک چچا کا انتقال 1984 میں ہوا تھا، جب کہ ہمارے دادا کا انتقال 1989 میں ہوگیا تھا، ہمارے متوفی چچا کا ایک بیٹا ہے، کیا ہمارے دادا کی میراث میں ہمارے چچا زاد کا کوئی حصہ ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر دادا کی وفات کے وقت ان کے دیگر بیٹے حیات تھے تو دادا کی وفات سے پہلے فوت ہونے والے بیٹے کے بیٹے کا داداکی میراث میں حصہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی دادا کی حیات میں فوت ہونے والے حقیقی بیٹے کا دادا کی میراث میں شرعی طور پر حصہ بنتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

