بغیر طلاق کے لمبے عرصہ کی جدائی سے نکاح مثاثر نہیں ہوتا
سوال
اگر لڑکی چھ ماہ تک اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے میں رہے، شوہر سے کوئی بات چیت نہ ہو تو کیا نکاح ختم ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی کے درمیان بغیر طلاق کے لمبے عرصہ تک، دوری سے ان کے رشتۂ ازدواج پر کوئی اثر نہیں پڑتا، دونوں کا نکاح برقرار رہتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200168
تاریخ15-02-2021

