بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا نکاح کی سال گرہ منانا جائز ہے؟

سوال

کیا جس دن نکاح ہوا ہے، اس دن کو منانا جائز ہے؟

جواب

شادی کا  سال بخیر و عافیت  مکمل ہوجانے پر خوش ہوكر   محبت  کے اضافے  کے لیے تحفہ تحائف  کا تبادلہ کرنا یا کچھ اچھا کھا لینا کہ آپس کی رنجشیں ختم ہو کر محبت بڑھ جائے اور اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا جائےتو یہ جائز ہے۔لیکن آج کل عام طور پر  یہ  عمل غیر مسلموں کی دیکھا دیکھی کیا جاتا ہے  اور  ایسی تقریبات کا انعقاد یا ایسے تحفوں کا تبادلہ کیاجاتا ہے جو اُن کے ہاں رائج ہیں، اس لیے  مشابہت اور اسراف کی وجہ سے ایسی تقریب کرنا جائز نہیں ، اس کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے۔اور ان  کی مشابہت   سے  بچنا لازم ہے، البتہ اگر ان امور سے بچ کر یہ کام کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

"عن ابن عمر قال: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیه وسلم: من تشبه بقوم فهو منهم".

(أخرجه أبوداود في سننه في باب في لبس الشهرة (2/ 559) برقم (4031)، ط: دار السلام)

فقط، واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200116
تاریخ15-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں