بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قعدہ اولی میں تشہد کے بعد اللّٰھم ص تک پڑھ لیا

سوال

فرض نماز  کی امامت کراتے ہوئے قعدہ اولی میں اگر التحیات پڑھنے کے بعد " اللهم ص"  زبان پر آنے کے بعد فوراً کھڑا ہوجائے تو کیا سجدہ سہوہ   لازم آتا ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں آئے گا، البتہ اگر التحیات پڑھنے کے بعد " اللهم صل على محمّد " تک پڑھ لے گا تو سجدہ سہو لازم آئے گا۔ 

"ولو زاد في القعدة الأولى على التشهد وقال : اللهم صل على محمد يلزمه السهو."

(الفتاوى الخانية على هامش الهندية، كتاب الصلاة ، باب سجود السهو ، (1/121) ط: ماجدیة)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200063
تاریخ14-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں