کے ایف سی ہوٹل کا فرنچائز کھولنا
سوال
کیا کےـ ایف ـسی ہوٹل کا فرنچائز کھولنا جائز ہے؟ کیوں کہ میں نے ایک ساتھی سے سنا تھا کہ اس میں باہر ملک سے تیار ذبح کیے گئے مرغ آتے ہیں!
جواب
کے ایف سی ہوٹل کے کھانوں میں استعمال ہونے والا گوشت اور دیگر مصالحہ جات اگر بیرون ممالک کی غیر مسلم کمپنیوں سے منگوائے جاتے ہوں تو جب تک ان کے حلال ہونے کا یقینی علم نہ ہو اس وقت تک نہ اِن ہوٹلوں میں کھانا کھانا جائز نہیں ہے اور نہ اس طرح کی ہوٹل کی فرنچائز کھولنا جائز ہوگا، البتہ اگر مذکورہ ہوٹل کے کھانے کا سامان مقامی مسلمان ملک (مثلاً:پاکستان) سے مہیا کیا جاتا ہو تو ان ہوٹلوں کے تیار کردہ کھانوں کی اور فرنچائز کھولنے کی بھی گنجائش ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

