میزان بینک کے ذریعہ گاڑی یا بائک لینا
سوال
میزان بینک ربا فری سسٹم سے گاڑی یا بائیک فائنانس کروا سکتے ہیں؟
جواب
"میزان بینک" گاڑی وغیرہ کی فائنانسنگ کے لیے جو طریقہ اختیار کرتاہے، ہماری تحقیق کے مطابق ا س کے جواز کے لیے شرعی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، لہٰذا "میزان بینک" سمیت کسی بھی بینک سے گاڑی یا بائیک لینا جائز نہیں۔
بہتر تھا کہ مذکورہ بینک "کار فائنانس" کے لیے جو صورت اختیار کرتاہے، اس کی مکمل تفصیل باحوالہ تحریر کرکے ارسال کی جاتی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

