بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام "عائزہ" یا "ازکی" رکھنا

سوال

بچی کا نام "عائزہ"  یا "ازکی"  رکھ  سکتے  ہیں ؟

جواب

”عائزہ“ (زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا اچھا نہیں۔

جب کہ ’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) نام  کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی، یہ مفہوم اچھا ہے، (یعنی اللہ کی پناہ میں آنے والی)، لہٰذا یہ (عائذہ)  نام رکھنا درست ہے۔ 

"ازکی" کے معنی ہے پاکیزہ ہونا، تاہم عربی کے اعتبار سے یہ وزن مذکر (لڑکے) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مزید ناموں کے حوالہ سے  راہ نمائی کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں :

اسلامی ناموں کی راہ نمائی

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144207200019
تاریخ13-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں