امام کا بازو پر مہندی سے نام لکھنا
سوال
مہندی سے بازو پر نام لکھنا کیسا ہے؟ ہمارے امام صاحب نے لکھا ہوا ہے اور نماز پڑھاتے ہیں!
جواب
مہندی سے بازو پر نام لکھنا ایک لا یعنی عمل ہے جو کہ کسی بھی مرد کے لیے قابلِ ترک ہے، اور خصوصًا اہلِ علم یا دینی مناصب کے حاملین کے لیے یہ انتہائی غیرشائستہ عمل ہے، نیز امام صاحب چوں کہ مقتدا کی حیثیت رکھتے ہیں، لہذا انہیں ایسی چیزوں سے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144207200003
تاریخ13-02-2021

