تعزیت کا مکروہ وقت نہیں ہے
?سوال
کیا تعزیت کے لئے کوئی مکروہ اوقات ہیں؟
✓جواب
صورت مسئولہ میں تعزیت کے لیے کوئی مکروہ وقت نہیں ہے تاہم تعزیت کا مقصد چونکہ اہلِ میت کو صبر دلانا اور ان کا غم ہلکا کرنا ہوتا ہے، لہذا ایسے وقت پر تعزیت کی جائے جس میں ان کے لیے پریشانی نہ ہو۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 239):
(قوله: وبتعزية أهله) أي تصبيرهم والدعاء لهم به۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206201609
تاریخ12-02-2021

