بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جُمادى الأولى 1448ھ 18 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز کے لیے زبانی نیت کرنا

سوال

فرض نماز میں نیت سے پہلے{ انی وجهت وجهي للذي فطر السموات والارض} پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نماز کی نیت سے پہلے زبانی الفاظ "إني وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض" پڑھنا بہتر ہے، لازم نہیں ہے۔

درر الحكام شرح غرر الأحكام (1 / 68):

(و لايوجه) أي لايضم إلى الثناء قوله: إني وجهت وجهي إلى آخره خلافًا لأبي يوسف فإن عنده إذا فرغ من التكبير يقول: إني وجهت وجهي للذي ... إلخ وعندهما لو قاله قبل التكبير لإحضار القلب فهو حسن."

تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

زبان سے نماز کی نیت کرنا

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201607
تاریخ12-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں