بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

راضین المضیہ نام

سوال

کیا بچی کا نام  "راضین المضیہ"  رکھنا درست ہے؟

 

جواب

صحابیات میں سے کسی کے نام پر یا اچھے معنی والے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے بچی کا نام رکھا جائے۔

تاہم اگر مقصد پارہ عم، سورۃ الفجر کی آیت نمبر 28 میں وارد الفاظ:   ’’راضیة مرضیة‘‘ کے بارے میں  سوال کرنا ہے تو اس کا معنی ہے:  "ایسا نفس جو اللہ سے راضی ہو  اور  اللہ  اس  سے  راضی ہو"، اور  معنی  کے  لحاظ سے بچی کا  یہ نام رکھا جاسکتاہے، البتہ جیساکہ اوپر ذکر کیا گیا کہ صحابیات کے نام پر یا اچھے معنی والا کوئی مفرد نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

مختار الصحاح (1 / 295):

"م ض ي: (مضى) الشيء يمضي بالكسر (مضيًا) ذهب."

 فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201605
تاریخ12-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں