صبیحہ شہزادی نام رکھنا
سوال
بیٹی کا نام "صبیحہ شہزادی" رکھنا کیساہے ؟
جواب
"صبیحہ" صبح اور خوبصورت کے معنی میں ہے اور شہزادی کا معنی ہے "بادشاہ کی بیٹی "، یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم بہتر ہے کہ لڑکی کانام کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر یا صرف "صبیحہ" نام رکھا جائے۔
مختار الصحاح (1 / 172):
"(الصباحة) الجمال وبابه ظرف فهو (صبيح)."
لسان العرب (2 / 502):
"صبح: الصبح: أول النهار. والصبح: الفجر. والصباح: نقيص المساء، والجمع أصباح، وهو الصبيحة والصباح والإصباح والمصبح."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

