نماز میں دونوں ہاتھوں سے قمیص درست کرنا
سوال
اگر دورانِ نماز بے دھیانی میں دونوں ہاتھوں سے قمیص کا دامن درست کرلیا تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
جواب
واضح رہے کہ عملِ کثیر کی وجہ سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اور عملِ کثیر میں راجح قول یہ ہے کہ ایسا عمل جس سے مبتلا بہ کی رائے کے مطابق وہ نماز میں نہ رہے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر مختصر وقت میں دونوں ہاتھوں سے قمیص کا دامن درست کرلیاتو نماز نہیں ٹوٹے گی، تاہم ایک قول کے مطابق چوں کہ اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 625):
"الخامس: التفويض إلى رأي المصلي، فإن استكثره فكثير وإلا فقليل، قال القهستاني: وهو شامل للكل وأقرب إلى قول أبي حنيفة، فإنه لم يقدر في مثله بل يفوض إلى رأي المبتلى."
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 625):
"القول الثاني: أن ما يعمل عادة باليدين كثير."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

