بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حرام بیمار جانور کو تکلیف سے راحت دینے کے لیے ذبح کرنا

سوال

 ایک غیر ماکول اللحم جانور گدھا خچر وغیرہ جو بیمار ہو اور کھانے پینے سے لاچار ہوچکا ہو، لیکن جان نہ نکل رہی ہو تو اسے آرام دینے کی خاطر ذبح کیا جاسکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  غیر ماکول اللحم جانور جو انتہائی  بیمار ہوچکا ہو  اور  اس کی جان نہیں نکل رہی ہو تو اس کو تکلیف سے راحت دینے کے لیے ذبح کرنا جائز ہے۔

الفتاوى الهندية (5 / 361):

" وَكَذَا الْحِمَارُ إذَا مَرِضَ وَ لَايَنْتَفِعُ بِهِ فَلَا بَأْسَ بِأَنْ يُذْبَحَ فَيُسْتَرَاحَ مِنْهُ كَذَا فِي الْفَتَاوَى الْعَتَّابِيَّةِ."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201522
تاریخ10-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں