کسی باطل فرقے کی عبادت گاہ کا نقشہ ڈیزائن کرنا
سوال
میرا کمپیوٹر سافٹ وئیر کے ذریعے نقشے وغیرہ بنانے کا کام ہے، اب میرے پاس ایک امام بارگاہ کا کام آیا ہے، شرعی اعتبار سے اس میں میرے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
ہر مسلک کے ہاں اس کی عبادت گاہ کی تعمیر بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے، ہم وطن مسلکی گروہوں کے ساتھ معاشرتی رواداری کے ہم پابند ہیں، لیکن عبادات وغیرہ میں شرکت سے شرعًاو اصولًا اجتناب واحتیاط کا حکم ہے، اس لیے صورتِ مسئولہ کے مطابق امام بارگاہ کے نقشے سے معذرت کرلینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

