بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بی فار یو (B4U) میں پیسے لگانا

سوال

کیا ہم بی فار یو کمپنی میں پیسے ڈال سکتے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر پرافٹ دیتے ہیں اور کمپنی کا پرافٹ فکس نہیں ہے  اور  پاکستان میں کمپنی کے کافی سارے کاروبار چل رہے ہیں جو آنکھوں کے سامنے ہی ہیں ؟

جواب

مذکورہ ادارے کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق  B4U  ٹریڈز  نامی ادارے میں انویسٹمنٹ کیا جائے تو بعض صورتوں میں منافع متعین ہوتاہے، اور بعض صورتوں میں منافع متعین نہیں ہوتا، لیکن مذکورہ ادارہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ بزنس کرتا ہے، کرپٹو کرنسی حکومتِ  پاکستان کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے،  فی الحال اس کرنسی کے جواز و عدمِ جواز پر توقف اختیار کیا گیا ہے، پس جب تک مذکورہ کمپنی کے تمام پہلو مکمل واضح نہ ہو جائیں، اس وقت تک  دوسری قسم(یعنی جس میں منافع متعین نہیں ہوتا) میں بھی انویسٹمنٹ کرنے سے   اجتناب کیا جائے، جب کہ پہلی صورت  جس میں منافع متعین ہوتا ہے،  وہ بہر صورت  جائز نہیں۔

نیز دوسری صورت جس میں منافع متعین نہیں ہوتا، اس معاملے کی تفصیل اور شرائط وغیرہ دیکھ کر اس بارے میں مزید واضح حکم بتایا جاسکتاہے، کیوں کہ صرف منافع فکس نہ ہونے سے منافع حلال نہیں ہوتا، بلکہ دیگر شرعی حدود و شرائط کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201412
تاریخ09-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں