بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عریشہ نام رکھنا

سوال

کیا لڑکی کا نام  "عریشہ " رکھ  سکتے ہیں؟

جواب

''عریشہ'' کے معنی ''کجاوے'' یعنی اونٹ پر رکھنے کی پالکی کے آتے ہیں۔

'' عَرِيشَة : (معجم الغني) جمع: عَرَائِشُ. -حَمَلُوهَا وَسَطَ العَرِيشَةِ : الْهَوْدَج''.

اس کے حروف اصلیہ '' ع ر ش'' ہیں، اسی سے ''عرش'' بھی ہے، جس کے مختلف نسبتوں کے لحاظ سے معانی بدلتے رہتے ہیں۔ بہرحال مذکورہ نام  رکھنا جائز ہے،  تاہم  صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی گزری ہوئی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھنا زیادہ اچھا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206201343
تاریخ07-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں