بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ربیع الثانی 1448ھ 09 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بہو سے زنا کیا تو بیٹے کے نکاح کا حکم

سوال

باپ زبردستی اپنی بیٹے کی بیوی کے ساتھ زنا کرے تو  اس کا نکاح باقی ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر کوئی شخص اپنی بہو کے ساتھ زنا کرے ، چاہے بہو کی رضا و رغبت سے ہو یا سسر کے جبر و اکراہ کے ساتھ،  بہر صورت بہو  اپنے شوہر پر ہمیشہ  کے لیے حرام ہوجائے گی۔ 

الفتاوى الهندية (1/ 274):

"و تثبت بالوطء حلالًا كان أو عن شبهة أو زنًا، كذا في فتاوى قاضي خان. فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا، كذا في فتح القدير."

(كتاب النكاح، الباب الثالث في بيان المحرمات، القسم الثاني المحرمات بالصهرية، ط:دارالفكر بيروت)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144206201340
تاریخ07-02-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں