مالِ مشترک میں دوسرے شریک کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا
سوال
کیا مالِ مشترک میں سے دوسرے شراکت دار کی اجازت کے بغیر کھانا جائز ہے؟
جواب
مالِ مشترک میں سے ایک شریک کا دوسرے شریک کے حصے میں اس کی اجازت و رضامندی کے بغیر تصرف کرنا جائز نہیں ہے۔
کما فی الہندیۃ (2/ 301):
"و لايجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بأمره، وكل واحد منهما كالأجنبي في نصيب صاحبه."
( كتاب الشركة ، الباب الأول في بيان أنواع الشركة وأركانها وشرائطها وأحكامها، الفصل الأول في بيان أنواع الشركة، ط: رشیدیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

